بھارتی حسینہ نے ہمایوں سعید کو شادی کی پیشکش کردی

12:00 PM, 31 Mar, 2021

لاہور: ایک انڈین دوشیزہ نے پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارتی لڑکی کا کہنا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ آپ شادی شدہ ہیں لیکن اس کے باوجود میں آپ کی زندگی میں آنا چاہتی ہوں۔

اس بھارتی دوشیزہ کا سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر Pv Creations کے نام سے اکاؤنٹ ہے۔ اس نے گزشتہ روز پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کے نام ایک پیغام میں لکھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

انڈین لڑکی نے ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ شادی شدہ ہیں لیکن میں اس دل کا کیا کروں؟

لڑکی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ میرا تعلق انڈیا سے ہے۔ میں آپ کے شدید عشق میں مبتلا ہوں، میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن آپ کیلئے بہت سیریس ہو چکی ہوں۔

انہوں نے ہمایوں سعید سے کہا کہ برائے مہربانی میری چاہت کا جواب دیں، اگر اس زندگی میں ممکن نہیں تو کیا اگلے جنم میں آپ مجھ سے شادی کریں گے۔

بھارتی لڑکی کے خلوص بھرے پیغام کو دیکھتے ہوئے پاکستانی ہیرو ہمایوں سعید کا دل بھی بھر آیا اور انہوں نے فوری طور پر اسے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ، مگر شادی کیلئے انشا اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ ملیں گے، انشا اللہ۔

خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید پاکستان کے ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں۔ ان کی شہرت کو چار چاند مشہور ڈرامے ''میرے پاس تم ہو'' نے لگایا۔ اس ڈرامہ سیریل میں ہمایوں سعید نے دانش نامی شخص کا لافانی کردار ادا کیا تھا۔

اس ڈرامہ میں ہمایوں سعید کے ہمراہ عائزہ خان اور عدنان صدیقی بھی بھرپور کرداروں میں نظر آئے تھے۔

مزیدخبریں