شہباز شریف کا بلاول بھٹو سے رابطہ، کورونا کے مسئلے پر ملکر کام کرنے پر اتفاق

03:09 PM, 31 Mar, 2020

لاہور: شہباز شریف نے بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے کئے، جس میں کورونا وائرس کے مسئلے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں کرونا وائرس کے بعد ملکی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی وبا پر ملکر کر قابو پانے پر اتفاق کیا۔

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، آفتاب شیر پاؤ اور میر حاصل بزنجو سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں پارلیمینٹری ریلیف مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

مزیدخبریں