عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

12:27 PM, 31 Mar, 2020

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پائیں گے اور ماضی کے حکمرانوں نے شعبہ صحت کو یکسر نظر انداز کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ماضی کے دور میں صحت کے شعبے کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی، موجودہ کٹھن حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے، قوم کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے اور اپوزیشن محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے خالی بیان بازی کر رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو زبانی جمع خرچ کی بجائے میدان میں آنا چاہیے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا عوام کی خدمت محض بیانوں سے نہیں ہوتی بلکہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، تحریک انصاف کی حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے کورونا کنٹرول کے لئے اقدامات پر عوام کو پورا اعتماد ہے اور ہرا قدام عوام کے تحفظ کے لئے اٹھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں