کورونا کی مریضہ نے اپنے محبوب کے ساتھ مل کر زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

11:09 AM, 31 Mar, 2020


نارنگ منڈی: نواں پنڈ میں کورونا کی مریضہ نے اپنے محبوب کے ساتھ مل کر زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا .

یہ افسوس ناک واقعہ رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر راحت امان اللہ بھٹی کے آبائی گاؤں ہچڑ سے ملحقہ گاؤں نواں پنڈ میں اس وقت پیش آیا جب بیس سالہ لڑکی آمنہ یوسف جو لاہور بس ہوٹس تھی کو کورونا کے باعث چھٹی دے دی گئی اور وہ علاج کروانے کی بجائے گھر آگئی اور گھر والے اس کا اپنے طور پر علاج کرواتے رہے.

لیکن حالت تشویشناک ہونے پر لڑکی نے اپنے گاؤں کے محسن طارق کو کورونا کے حوالہ سے سب کچھ بتا دیا  دونوں آپس میں والہانہ محبت کرتے تھے  بعد ازاں دونوں نے جذبات میں آکر زہر کھا لیا  لڑکی نے لڑکے والوں کی حویلی میں دم توڑ دیا اور لڑکا لاہور جاتے راستہ میں دم توڑ گیا ۔

مزیدخبریں