راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاک فوج کے آپریشنز سے متعلق ویڈیو گیم متعارف کرادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں گیم کا لنک شیئر کیا اور کہا کہ اس گیم کے ذریعے آپ کو پتا لگے گا کہ آپ کی فوج کیسے لڑتی ہے۔
” The Glorious Resolve: Journey To Peace - Army Game“ نام کی یہ گیم گوگل کے پلے سٹور اور ایپل کی آئی ٹیونز پر دستیاب ہے۔
” یہ گیم آئی ایس پی آر کی جانب سے دیے گئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے“