اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کر دیں۔اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھیں، اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔
خورشیدشاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیراور بھٹو کو بیچنا بند کریں، اداروں کی تباھی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔ یہ اس کمیٹی کے سربراہ تھےجنہوں نے اداروں میں میرٹ کے برعکس اور سیاسی بھرتیوں کا انبار لگا دیا جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشیدشاہ ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 31, 2019
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ خورشید شاہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے جس نے میرٹ کے برعکس سیاسی بھرتیوں کے انبار لگائے۔ جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں۔ خورشیدشاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیراور بھٹو کو بیچنا بند کریں، اداروں کی تباھی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔
یہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے جنہوں نے اداروں میں میرٹ کے برعکس اور سیاسی بھرتیوں کا انبار لگا دیا جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشیدشاہ ہیں۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیر کا نام ہٹایا گیا تو ہر جیالہ عمران خان کو چیلنج کرے گا۔پرانا پاکستان قائد اعظم کا تھا لیکن اب نیا پاکستان بن چکا ہے اور عمران خان نئے پاکستان میں آمریت کے مکمل ماڈل ہیں، خورشید شاہ نےکہ عمران خان ملکی مسائل پراپوزیشن سے بات کرنے کے لیے انکاری ہیں۔
بے نظیر کا نام لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکا ہے اور کس کس کے دل و دماغ سے بے نظیر کا نام نکالا جائے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ بے نظیر کسی کارڈ سے نہیں بلکہ خون سے زندہ ہے اور ہم غلاطت کی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ جس کی تاریخ خون سے لکھی جائے اس کا نام پانی سے نہیں مٹایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر نے پاکستان کو مکمل انفرا اسٹرکچر دیا لیکن ہمارے حکمران آج بھی کشکول لیے پھر رہے ہیں۔