اسلام آباد:گزشتہ روز بھکر حادثے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سکول سے آنے والی 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور کی اموات بڑا نقصان ہے۔
وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لیے دعا اور متاثرہ خاندانوں کے اظہار تعزیت کیا۔بھکر میں پیش آنے والے حادثے میں نوجوان زندگیوں کا ضیاع نہایت صدمہ انگیز ہے۔ سکول سے واپسی کے دوران 6 بچیاں اور انکا رکشہ ڈرائیور حادثے کی نذر ہوگئے۔ میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
بھکر میں پیش آنے والے حادثے میں نوجوان زندگیوں کا ضیاع نہایت صدمہ انگیز ہے۔ سکول سے واپسی کے دوران 6 بچیاں اور انکا رکشہ ڈرائیور حادثے کی نذر ہوگئے۔ میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2019
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھکر کے علاقے جیسے والا کے قریب مسافر بس نے طالبات کے رکشہ کو کچل دیا تھا۔ جس کے نتیجے میں چھ طالبات اور رکشہ ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد بس کے نیچے پھنس گئے تھے۔ جنہیں بس کے نیچے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی گئیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبات امتحان دینے کے بعد امتحانی سینٹر سے واپس آ رہی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر بھکر اور ڈی پی او نے براہ راست امدادی کاموں کی نگرانی کی۔حادثہ کے بعد مقامی افراد نے روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کرکے احتجاج کیا تھا جب کہ مشتعل مظاہرین نے رکشے کو کچلنے والی بس کو آگ لگا دی تھی۔