راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج پاک بھارت کشید گی پر دفاعی کمیٹی کو بریف کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت کشید گی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دفاعی کمیٹی کو بریف کریں گے۔آرمی چیف کی دعوت پرکمیٹی 4 اپریل کوجی ایچ کیوکادورہ کرےگی ،21 رکنی دفاعی کمیٹی کی سربراہی امجدخان کریں گے،کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن اورورکنگ باﺅنڈری کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
آرمی چیف انٹرنیشنل بارڈرزکی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے اوربھارتی اشتعال انگیزیوں پرجوابی اقدام کابھی بتایاجائےگا۔کمیٹی کے ارکان یادگارشہداپربھی حاضری دیں ۔