ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان پہنچ گئی ، پہلا ٹی ٹوئنٹی کل نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان پہنچ گئی ، پہلا ٹی ٹوئنٹی کل نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا
کیپشن: west indian team reaches pakistan

کراچی : ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے پاکستان پہنچ گئی ، کل پہلا ٹی ٹوئنٹی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ،  گیارہ کھلاڑی کراچی پہنچ گئے جبکہ باقی کھلاڑی کل پہنچیں گے ، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ، سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے ۔