ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی 2‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈز بنا لیے

09:17 PM, 31 Mar, 2018

ممبئی: بھارتی ادا کار ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی 2‘ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹائیگر کی ایکشن فلم ’باغی 2‘ گزشتہ روز نمائش کے لیے پیش کی گئی جس نے پہلے ہی روز کمائی کے ریکارڈز بنا لیے ہیں۔ فلم نمائش کے پہلے روز 25 کروڑ 10 لاکھ سے زائد کا بزنس کرکے رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے۔

فلم ’باغی 2‘ نے اکشے کمار کی ’پیڈمین‘، اجے دیوگن کی ’ ریڈ‘ اور دپیکا پڈوکون کی ’پدماوت‘ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلم ’باغی 2‘ کی ریکارڈ توڑ کمائی پر پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا بھی خوشی سے سرشار ہیں جب کہ فلمی پنڈتوں نے باکس آفس پر فلم کے بلاک بسٹر ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہدایت کار احمد خان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’باغی 2‘ میں ٹائیگر شروف اور ان کی محبوبہ ڈشا پٹانی نے مرکزی کردار کیا ہے۔

مزیدخبریں