کراچی: اداکار فیروز خان گزشتہ روز علیزے فاطمہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کی شادی روایتی طریقے سے انجام پائی، شادی کے روز فیروز خان نے سفید رنگ کی شیروانی جبکہ علیزہ فاطمہ نے سرخ رنگ کا لہنگا پہنا ہوا تھا۔ فیروز خان پھولوں سے سجی بگھی میں نہایت شاندار انداز میں بارات لے کر گئے۔
شادی میں اداکارہ میرا، عروہ حسین، فرحان سعید، سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکاروں نے شرکت کی۔
بھائی کی شادی کے موقع پر اداکارہ حمائمہ ملک بھی نہایت خوبصورت نظر آئیں۔ حمائمہ ملک نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئیں۔
مداحوں نے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعاؤں اور مبارکبادوں سے نوازا۔