چار سو سرکاری ملازمین تنخواہوں کے بغیر ہی ایسٹر منانے پر مجبور

06:32 PM, 31 Mar, 2018

لاہور: پنجاب حکومت کے ایسٹر کے موقع پر تنخواہ دینے کے دعوے دھرے رہ گئے ، 400 سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کے مذہبی تہوار منائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ایسٹر کے موقع پر سرکاری ملازمین کو تنخوا دینے کے دعوے دھرے دھرے کے رہ گئے ، 400 ملازمین بغیر تنخوا کے ایسٹر منانے پر مجبور ہیں ۔

بنک آف پنجاب کا کہنا ہے کہ تنخواہ پیر کو دینگے ، پنجاب حکومت نے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ،بینکوں کے باہر مسیحی برادری نے بے بسی کا اظہار کیا۔

 کہتے ہیں سارا سال محنت کرتے ہیں اگر تہوار پر بھی خوشی نہیں دے سکتے تو کیا فائدہ حکومت کا ، دنیا بھر میں ایسٹر کے موقع پر خوشیاں بانٹی جاتی ہیں لیکن یہاں حکومت دکھ بانٹ رہی ہے۔

لارڈ میئر کرنل مبشر کے دعوے بھی بینک انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دئیے کہتے ہیں اے جی آفس نے پیسے نہیں بھیجے جبکہ اے جی آفس والے کہتے ہیں ہم دو دن پہلے ہی تنخواہ بینکوں میں ٹرانسفر کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں