معروف اداکار دیپیکا اور رنویر سنگھ کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

06:22 PM, 31 Mar, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلمی جوڑی دیپیکا اور رنویر سنگھ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رنویر اور دیپیکا اس سال کے آخر میں شادی کرنے والے ہیں۔ دونوں کے خاندان آپس میں مل چکے ہیں اور اب شادی کے مقام پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں کے خاندانوں نے ستمبر اور دسمبر کے بیچ شادی کی چار تاریخیں بھی سوچ لی ہیں۔ حتمی تاریخ ان ہی تاریخوں میں سے ایک ہوگی۔ شادی کی تقریب انتہائی نجی درجے تقریب ہوگی۔ اس میں صرف قریبی عزیز و عقارب اور دوست احباب مدعو ہونگے۔ البتہ یہ طے کرنا باقی ہے کہ شادی کی تقریب کے بعد ریسیپشن دیا جائے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا اور رنویر سنگھ پہلی مرتبہ اپنی پہلی فلم ‘رام لیلا’ کے سیٹ پر ملے اور تب سے ہی دونوں ایک دوسرے کے خاصے قریب ہیں۔ اس پانچ سال کے عرصے میں ان کی دوستی گہری ہوتی گئی۔ اور اپنی حالیہ فلم ‘پدماوت’ کے پریمیئر کے بعد دونوں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے سینیما سے باہر آتے دکھائی دیئے۔

مزیدخبریں