عمران خان کو لاہور میں شدید سیکیورٹی خدشات ، محکمہ داخلہ نے آگاہ کر دیا

عمران خان کو لاہور میں شدید سیکیورٹی خدشات ، محکمہ داخلہ نے آگاہ کر دیا
کیپشن: pti chairman iman khan security threats

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین تحریک انصاف کو سیکیورٹی خطرات سے آگاہ کر دیا ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے اہلکار عمران خان کے ساتھ موجود رہیں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی جان کو خطرہ ہے ، عمران خان کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان کھلے اجتماعات سے خطاب کرنے سے گریز کریں۔

جلسوں میں تقاریر کے دوران بلٹ پروف کا استعمال کریں ، ٹریفک سگنل اور چوراہوں پر رکنے سے اجتناب برتیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس عمران خان کو سیکیورٹی مہیا کر رہی ہے ، ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے اہلکار عمران خان کے ساتھ موجود رہیں گے۔