ماسکو: روس اور یورپی ممالک کے درمیان دوری مزید بڑھ گئی، روس نے مزید 23 یورپی ممالک کے 59 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرائن کے 13، کینیڈا، پولینڈ اور جرمنی کے 4 چیک ری پبلک کے 3، اٹلی، اسپین، ڈنمارک کے 2 اور دیگر یورپی ممالک کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
روس کے اس جارحانہ اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے جرمن حکام کا کہنا ہے کہ روس کے اس عمل کو سنجیدگی سے لیں گے جبکہ فرانس نے کہا کہ فرانسیسی سفارتکاروں کے نکالنے کے حکم سے حیرت نہیں ہوئی، البتہ روسی فیصلے پر افسوس ضرور ہے۔ روس نے یورپی سفیروں کو طلب کرکے احتجاج بھی کیا ہے۔