ق لیگ نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرا دی ، ایم پی اے وجیہہ الزماں ق لیگ میں شامل

05:27 PM, 31 Mar, 2018

اسلام آباد : ق لیگ نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرا دی ، ایم پی اے وجیہہ الزماں ق لیگ میں شامل  ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لفظ فریاد کو فسا د بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آئندہ الیکشن میں انتخابی اتحاد کرنے سے متعلق انھوں نے کہا کہ جس میں پاکستانیت ہوگی اس کے ساتھ الحاق کریں گے ۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ایک ہی ہے ، ن ،ش یا کوئی دوسری جماعت نہیں ہوتی ، اہم مسائل پر سیاست کی جا رہی ہے ، انھوں نے بتایا کہ ان کی کتاب مارکیٹ میں آ رہی ہے جس میں سچ کے سوا کچھ نہیں لکھا۔

مزیدخبریں