اسلام آباد : ق لیگ نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرا دی ، ایم پی اے وجیہہ الزماں ق لیگ میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لفظ فریاد کو فسا د بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آئندہ الیکشن میں انتخابی اتحاد کرنے سے متعلق انھوں نے کہا کہ جس میں پاکستانیت ہوگی اس کے ساتھ الحاق کریں گے ۔
انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ایک ہی ہے ، ن ،ش یا کوئی دوسری جماعت نہیں ہوتی ، اہم مسائل پر سیاست کی جا رہی ہے ، انھوں نے بتایا کہ ان کی کتاب مارکیٹ میں آ رہی ہے جس میں سچ کے سوا کچھ نہیں لکھا۔