بھارت میں گھوڑا خریدنے پر ہندو دلت کو قتل کردیا گیا

03:29 PM, 31 Mar, 2018

احمد آباد: بھارت میں اونچی ذات کے ہندوﺅں نے گھوڑا خریدنے پردلت کو قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھاﺅ نگر ضلع میں ایک دلت نوجوان کو محض اس وجہ سے قتل کردیا گیا کہ وہ گھوڑے کا مالک تھا اور اس پر سواری کیا کرتا تھا۔ پولیس کا کہناہے کہ اونچی ذات کےافراد نے 21سالہ پردیپ راٹھور کو اسکے گاﺅ ںمیں حملہ کرکے ہلاک کیا۔ 3مشتبہ ملزموں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان شاہد آفریدی کا فاٹا سپر لیگ میں شاندار استقبال،ہزاروں پرستار امڈ آئے

پردیپ کے والد کالو بھائی راٹھور نے دعویٰ کیا کہ جب سے میرے بیٹے نے گھوڑا خریدا تھا اونچی ذات کے راجپوت اس سے حسد کیا کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان لوگوں نے پردیپ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے گھوڑا فروخت نہ کیا تو وہ اسے قتل کردیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں