کشال پریرا نے آئی پی ایل کھیلنے سے صاف انکار دیا

03:00 PM, 31 Mar, 2018

حیدرآباد: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں اسمتھ ، وارنر اور بین کرافٹ کی مبینہ بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے ان پر بالترتیب ایک ،ایک سال اور 9 ماہ کی پابندی لگی یے جس کے باعث اسمتھ اور وارنر کو آئی پی ایل سے بھی آؤٹ ہونا پڑا ۔ اسمتھ راجستھان رائلز جبکہ ڈیوڈ وارنر نےسن رائزز حیدر آباد کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے تھے لیکن پابندی کے باعث وہ آئی پی ایل میں شرکت نہیں کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : انجری مسائل کے بعد مچل سٹارک بھی آئی پی ایل سے باہر 

ڈیوڈ وارنر کی جگہ فرنچائز نے  کیوی کین ولیمسن کو کپتان تو بنادیا تھا مگر وارنر کے متبادل کی تلاش میں فرنچائز کو پہلی کوشش میں ناکامی ہوئی ہے۔ڈیوڈ وارنر پر پابندی کے بعد فرنچائز نے سری لنکن جارح مزاج بلے باز کشال پرایرا سے رابطہ کیا لیکن نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار دیا ۔کشال پریرا کے انکار کی وجہ تو تاحال سامنے نہیں آ سکی لیکن یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ انہیں آئی پی ایل 2018 کی بولی میں کسی ٹیم نے نہیں خریدا ۔شاید اسی وجہ سے سری لنکا کے کشال پریرا نے بھارتی مہنگی ترین کرکٹ لیگ میں وارنر کی جگہ لینے سے انکار کردیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں