نیب راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل میں ملوث19ملزمان کو گرفتار کرلیا

نیب راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل میں ملوث19ملزمان کو گرفتار کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو


اسلام آباد:قومی احتساب بیورو( نیب) راولپنڈی نے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر بڑے پیمانے پر عوام سے لوٹ مار اوربدعنوانی میں ملوث مضاربہ سکینڈل میں مفتی احسان الحق ، فیضی گروپ آف انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے19ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم کیسز میں اعلیٰ افسران کے اثر انداز ہونے کی شکایات، چیئرمین نیب کا نوٹس

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی اربوں روپے کے اس بڑے سکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے جس کا 10 فروری2014ءکو احتساب عدالت اسلام آباد میں بدعنوانی کا ریفرنس دائرکیا گیا۔ نیب راولپنڈی کو اب تک اس سکینڈل کے 9584 متاثرین نے شکایات جمع کرائیں ہیں۔ راولپنڈی بیورو نے اب تک 487.1 ملین روپے وصول کئے ہیں،14 جائیدادیں اور22گاڑیاں ضبط کی ہیں جس کی احتساب عدالت نے بھی توثیق کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی ایم پی اے نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی

نیب احتساب عدالت میں مقدمہ کی موثرپیروی کررہا ہے، گرفتار کئے گئے ملزمان میں مفتی محمد احسان الحق، محمد ابرارالحق، عبید اللہ، محمد معین اسلم، حافظ محمد نواز، واجد علی، حافظ مختارخان ، محمد اسامہ عباسی، عمیراحمد، محمد بلال آفریدی، ابراہیم الشوریم ، محمد اسامہ قریشی، سیف اللہ، نذیراحمد، محمد ادریس، عبدالمالک، ارشاد اللہ جان اور فضل سبحان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور مریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر نیا فل بینچ تشکیل

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے نیب راولپنڈی کے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مضاربہ کیس میں لوٹی گئی رقم وصول کرنے کےلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں تاکہ اسے حقیقی متاثرین میں تقسیم کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں