مئی اور جون میں گرمی معمول سے زیادہ رہے گی، محکمہ موسمیات

02:32 PM, 31 Mar, 2018

لاہور: محکمہ موسمیات نے رمضان میں شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق مئی اور جون میں گرمی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جب کہ ماہ رمضان میں موسم کافی گرم اور خشک رہے گا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر نیا فل بینچ تشکیل

ڈی جی میٹ نے بتایا کہ مارچ میں سندھ میں گرمی نے کئی سال کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اپریل اور مئی میں بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے اور گرمی زیادہ ہونے کے باعث پانی کی طلب میں اضافہ ہو گا البتہ جون کے آخری ہفتے میں مون سون کے آغاز پر خشک سالی میں کمی آئے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: احمد رضا مانیکا کا تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا فیصلہ

ڈاکٹر غلام رسول نے مزید بتایا کہ منگلا اور تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر ہیں جبکہ اپریل سے برف پگھلنے اور مئی میں گلیشیئر پگلنے سے ڈیموں میں کچھ پانی آئے گا تاہم گلیشیئر کا پانی ڈیموں میں آنے کے باوجود تمام ضرورتیں پوری نہیں ہوں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں