اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی ،پہلی فلم کچھ نیا تجربہ کرنے کی غرض سے کی تھی،تاپسی پنو

02:21 PM, 31 Mar, 2018

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی فلم کیریئر کے آغاز کے لئے نہیں بلکہ کچھ نیا تجربہ کرنے کی غرض سے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو نے کہا ہے کہ میں اداکار ہ نہیں بننا چاہتی تھی اور نہ ہی میں نے بالی ووڈ میں آنے سے متعلق سوچا تھا، جب میں نے پہلی فلم سائن کی تووہ فلم کیریئر کے آغاز کے لئے نہیں بلکہ کچھ نیا تجربہ کرنے کے لئے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کیریئر میں جتنی کامیابی دیکھی اتنی ہی ناکامی دیکھی، سونم کپور

انہوں نے کہا کہ میری پہلی فلم تیلگوتھی جس پر شائقین نے مثبت ردعمل ظاہر کیاجس سے مجھے احساس ہوا کہ اگر میں اداکاری کو بطور کیریئر اپنانا چاہتی ہوں اور بطور اداکار کچھ نیا کر سکتی ہوں تویہاں سے میرے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ تاپسی پنو فلم ”من مرضیاں “ میں اداکار ابھیشیک بچن اور وکی کوشال کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں