انجری مسائل کے بعد مچل سٹارک بھی آئی پی ایل سے باہر

01:09 PM, 31 Mar, 2018

کولکتہ:  کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ بال ٹیمپرنگ کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہو چکے ہیں ۔ آسٹریلیا کے ہی ابھرتے ہوئے بہترین آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں اور اب ایک اور آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک انجری مسائل کے بعد آئی پی ایل سے باہر ہر چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: آسڑیلوی کھلاڑی کس کمنٹیٹر کی وجہ سے بال ٹیمپرنگ کیس کے شکنجے میں آئے ؟
 
 مچل مارش نے یہ کہہ کر آئی پی ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا کہ میرے لئے ٹیسٹ کرکٹ اور آسٹریلیا زیادہ اہم ہے، اسکے لئے آئی پی ایل اور رقم چاہے جتنی بھی بڑی ہو چھوڑی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی پی ایل میں بھی اس بار ڈی آر ایس کا استعمال ہو گا

دوسری جانب تیز گیند باز مچل سٹارک سال میں تیسری بار پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے ۔28سالہ فاسٹ باؤلر کو کولکتہ نائیٹ رائیڈرز نے رواں سال جنوری میں 1.8ملین امریکی ڈالرز کے عوض خریدا تھا تا ہم اب وہ اپنی فرنچائز کو جوائن نہیں کرسکیں گے ۔ یہ پہلے موقع نہیں ہے جب مچل سٹارک انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل 2016میں بھی وہ زخمی ہونے کے باعث ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں