کیریئر میں جتنی کامیابی دیکھی اتنی ہی ناکامی دیکھی، سونم کپور

کیریئر میں جتنی کامیابی دیکھی اتنی ہی ناکامی دیکھی، سونم کپور

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کا شمار سینما کی ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو کبھی اپنے دل کی بات بولنے سے نہیں ڈرتیں۔ سونم کپور صرف ایک بہترین اداکارہ ہی نہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی اپنا خوب نام کما چکی ہیں۔ ان کا تعلق بالی وڈ کے نامور گھرانے کپور خاندان سے ہے وہ انیل کپور کی بیٹی جبکہ بونی کپور کی بھتیجی ہیں۔ان کے خاندان کے زیادہ تر افراد اداکاری کی فیلڈ سے وابستہ رہنے کے ساتھ ساتھ کامیاب بھی رہے۔

سونم کپور نے اپنے کیریئر کا آغاز 17 سال کی عمر میں کیا جبکہ 21 سال کی عمر میں ان کی پہلی فلم سانوریا ریلیز ہوئی۔ انہوں نے اب تک اپنے کیریئر میں جتنی کامیابی دیکھی اس سے زیادہ ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود ان کے جوش میں کوئی کمی نہیں آئی۔ سونم کپور کو باقی اداکاروں کے بچوں کی طرح کئی مرتبہ آسانی سے سینما میں داخل ہونے کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: شہر ہ آفاق ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی اوپن ہارٹ سرجری

اس حوالے سے سونم کپور نے ایک انٹرویو میں کہا ہم صرف کامیاب اداکاروں کے گھر پیدا ہوئے ہیں لیکن اس کے بعد سے آگے ہمیں ہمیشہ بے حد محنت کرنی پڑی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ساتھی اداکار دھنوش نے فلم رانجھنا کی شوٹنگ کے دوران سونم کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ اور باتوں پر فوکس کرنے کے بجائے بے حد محنت کریں اور کیریئر میں ان کا یہ مشورہ کام بھی آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی بہن بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

انیل کپور کی بیٹی ہونے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ہاں اسٹارز کے بچے ہونے کے اور فلمی خاندان میں پیدا ہونے کے فائدے تو بہت ہیں لیکن آخر میں اگر آپ ٹیلنٹڈ نہیں تو کہیں آگے نہیں جا پائیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں