جوہانسبرگ: ایڈن مارکرم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان شاہد آفریدی کا فاٹا سپر لیگ میں شاندار استقبال،ہزاروں پرستار امڈ آئے
اس انںگز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جنوبی افریقی باؤلر ایڈن مارکرم نے شاندار 152 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی ۔ جوہانسبرگ کی باؤلرز کیلئے معاون وکٹ پر ایڈن مارکرم کی شاندار اننگز پر جہاں سابق کرکٹر اس نوجوان کرکٹر کی تعریف کر رہے ہیں وہیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی مارکرم کی تعریف کرنے پر مجبور پو گئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایڈن مارکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایڈن مارکرم کی بیٹنگ کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے
Aiden Markram is a delight to watch!
— Virat Kohli (@imVkohli) March 24, 2018
پہلے دن کا کھیل کے اختتام تک پروٹیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے، باووما 25 اور کوک 7 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3 اور چیڈ سیئرز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں