ماسکو: روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل 'سرمت' کا تجربہ کیا ہے جو میزائل بیک وقت 24 وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روس کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔روسی وزارت دفاع نے 'سرمت' میزائل کے تجربے کی ویڈیو بھی جاری کر دی جسے 'شیطان 2' بھی کہا جاتا ہے۔
На космодроме #Плесецк проведены очередные бросковые испытания новой жидкостной #МБР тяжёлого класса #Сармат, которая заменит ракеты #Воевода pic.twitter.com/xedqG7106E
— Минобороны России (@mod_russia) March 30, 2018
روسی وزارت دفاع کے مطابق آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ ملک کے شمال میں واقع ایک پورٹ سے کیا گیا اور میزائل نے اپنے ابتدائی اہداف حاصل کر لیے۔
وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل 'شیطان' میزائلوں کی جگہ لے گا جو اپنی مدت پوری کرنے والے ہیں۔ روس کا کہنا ہے سرمت میزائل کے رینج کی کوئی حد نہیں اور یہ کسی بھی میزائل دفاعی حصار سے گزر سکتا ہے۔ یہ میزائل 10 ٹن تک دھماکا خیز مواد لے جاسکتا ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں