کراچی :بھارتی ادا کارہ نندتاداس نے کہاہے کہ پاکستانی فنکاروں کے ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی نہیں ہونی چاہئے جبکہ وہ دوریاں ختم کرنے کیلئے پاکستان آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان شاہد آفریدی کا فاٹا سپر لیگ میں شاندار استقبال،ہزاروں پرستار امڈ آئے
پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے کیلئے آئی اداکارہ نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9سال بعد پاکستان آئی ہوں اور یہاں آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم بننے کا ارادہ ترک کر دیا
آخری مرتبہ کارا فلم فیسٹیول میں شرکت کےلئے پاکستان آئی تھی جب میری ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ’فیراک‘ کی نمائش ہوئی تھی اور اب منٹو بنا رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ منٹو پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک کے افسانہ نگار تھے اور کوشش ہو گی کہ یہ فلم دونوں ممالک میں نمائش کےلئے پیش ہو۔ نندتا نے کہا کہ ہمارے درمیان دوریاں نہیں ہونی چاہئیں, میں دیوار اور دوریاں ختم کرنے کےلئے یہاں آئی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:احمد رضا مانیکا کا تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا فیصلہ
انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی میوزک بہت پسند کرتی ہوں اور شوق سے سنتی ہوں۔خیال رہے کہ نندتا داس افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر فلم بنارہی ہیں جس کا نام ’منٹو‘ رکھا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں