لاہور: نیو نیوز کی خبر کی تصدیق ہو گئی۔ سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے تحریک انصاف کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک انصاف سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور پاکپتن کے ضلعی صدر احمد رضا مانیکا آج پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں: ملالہ یوسفزئی اپنے آبائی علاقے سوات پہنچ گئیں
ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ 6 یوسیز کے چیئرمین بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے جبکہ مستقبل کے لئے بہت سی سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں۔ نیو نیوز احمد رضا مانیکا کے پارٹی چھوڑنے کی خبر اکیس فروری کو دے چکا ہے۔
واضح رہے سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے مسلم لیگ ق چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں