سابق کپتان شاہد آفریدی کا فاٹا سپر لیگ میں شاندار استقبال،ہزاروں پرستار امڈ آئے

11:16 AM, 31 Mar, 2018

پشاور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جنہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو تو خیر باد کہہ دیا ہے مگر وہ اب بھی اپنے پرستاروں کے سامنے اسی طرح شہرت رکھتے ہیں جس طرح وہ پہلے رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نجم سیٹھی کو دہشتگردوں کی دھمکیاں،چیئرمین پی سی بی کا بڑا نکشاف

اسی کی ایک مثال گزشتہ دنوں فاٹا سپر لیگ کے موقع پر شاہد خان آفریدی پشاور پہنچے تو ان کے پرستار ہزاروں کی تعداد میں سابق کپتان کے استقبال میں امڈ آئے جبکہ مداحوں کی تعداد دیکھ کر کسی سیاسی جلسے کی یاد تازہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:جویریہ سعود کی سنی لیون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اس موقع پر شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن خدمت انسانیت کے بہت سارے منصوبے لیے ہوئے ہے اور وہ کھیلوں سمیت دکھی انسانیت کی ہر پلیٹ فارم پر خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈین ٹیم متوازن ہے، شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، شعیب ملک

قبل ازیں شاہد خان فاونڈیشن کے چیئرمین شاہد خان آفریدی نے لاہور میں مصروف دن گزارا اور چند اہم کرکٹرز کو عشائیہ بھی دیا جن میں کپتان مصباح الحق،اظہر علی،کامران اکمل، محمد حفیظ اور محمد اکرم شامل تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں