گجرات: ایک شخص نے خاندان کے 5 افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی

09:30 AM, 31 Mar, 2018

گجرات: بھدرمیں خون کی ہولی کھیلی گئی جہاں خاندان کے 5 افراد کو قتل کر کے محنت کش نے خود کشی کر لی۔ مبشر نامی شخص نے اپنی بیٹی، دو بھتیجوں، بھتیجی اور بھابھی کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

مزید پڑھیں: کوئی ادارہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرے تو اسمبلی اپنا کردار ادا کرے گی: ایاز صادق

اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ تاحال اصل وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں