غزہ میں صیہونی فوجی پھر آپے سے باہر،فائرنگ سے 16 فلسطینی شہید،1ہزار سے زائد زخمی

غزہ میں صیہونی فوجی پھر آپے سے باہر،فائرنگ سے 16 فلسطینی شہید،1ہزار سے زائد زخمی
کیپشن: فوٹو:الجزیرا

غزہ :صہیونی فوجی ایک مرتبہ پھر آپے سے باہر ہوگئے اور نہتے فلسطینیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جبکہ فورسز کی فائرنگ سے 16 فلسطینی شہید اور 1 ہزار سے زائدافراد زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطینی عوام ہر سال 30 مارچ کو اپنی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجاً ’یومِ ارض‘ مناتے ہیں، اس روز مختلف ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور مظاہرے بھی کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’تمہارا سُوٹا کہاں ہے؟‘ ماہرہ خان کی سگریٹ پینے کی ویڈیو کے بعد ایسی تصویر سامنے آگئی کہ مداحوں نے سخت تنقید کا نشانہ بناڈالا

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کشیدگی غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب دیکھی گئی جہاں ہزاروں فلسطینی اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔42 ویں سالانہ یوم ارض کے سلسلے میں اس بار بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تاہم مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔

وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ کے علاقے میں فورسز سے جھڑپ کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان محمد نجار کو پیٹ میں گولی لگی اور وہ شہید ہوگیا۔شہید ہونے والے دیگر 11 فلسطینیوں کی شناخت 19 سالہ احمد، 33 سالہ جہاد فرینیح، 33 سالہ محمود سعدی رحمی، 22 سالہ عبدالفتح عبدالنبی، 20 سالہ ابراہیم ابو شعار، عبدالقادر الاہجویری، ساری ابو اودیح ، ہمدان ابو امشیح، جہاد ابو جاموس، بدر السباغ اور ناجی ابو ہجائر کے ناموں سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچوں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا

اس کے علاوہ 38 سالہ محمود معمار اور 22 سالہ محمد ابو عمر کو رفح میں شہید کیا گیا۔مظاہرے شروع ہونے سے قبل غزہ کا ایک کسان وحید ابو صمور، خان یونس کے علاقے میں اپنے کھیت میں موجود تھا کہ اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے شیلز کی زد میں آکر شہید ہوگیا۔


علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دو مسلح فلسطینی سرحدی باڑ کے قریب پہنچ گئے تھے اور انہوں نے اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور دونوں مارے گئے۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ٹینکوں اور جنگی طیاروں کے ذریعے حماس کے تین ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔


فلسطینیوں کے احتجاج کے پیش نظر سرحد پر اسرائیلی ٹینک اور سنائپر تعینات کردیے گئے ہیں جب کہ غزہ اسرائیل سرحد پر مختلف مقامات پر مظاہرین موجود ہیں اور احتجاج کا سلسلہ طویل ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ فلسطینی حکام نے آئندہ ہفتے گریٹ مارچ آف ریٹرن کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت قابض اسرائیل کے خلاف بطور احتجاج مظاہرین کو سرحد پر کیمپوں میں 6 ہفتوں کے لئے قیام کرنا تھا۔