سعودی ولی عہد کی یہودی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی پر گفتگو

سعودی ولی عہد کی یہودی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی پر گفتگو

نیویارک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیویارک میں متعدد یہودی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے متعدد یہودی مذہبی رہنمائوں نے ملاقات کی، جس میں مذہبی عقائد رکھنے والے افراد کے درمیان رواداری کے فروغ پر زور جبکہ برداشت، بقائے باہمی اور انسانیت کے لیے ایک بہتر مستقبل کی خاطر مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

سعودی ولی عہد نے امریکا میں مختلف کاروباری شخصیات، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور صنعتی اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔