فرانس کا شہری چوزے نکالنے کیلئے خود انڈوں پر بیٹھ گیا

پیرس: چوزے نکالنے کیلئے مرغی کا انڈوں پر بیٹھنا توعام سی بات ہے لیکن فرانس میں ایک آرٹسٹ مرغی کے انڈوں پر بیٹھ گیا ہے ،اور اس کا کہنا ہے کہ انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھےگا جب تک ان میں سے مرغی کے بچے نہ نکل آئیں۔

11:00 PM, 31 Mar, 2017

پیرس: چوزے نکالنے کیلئے مرغی کا انڈوں پر بیٹھنا توعام سی بات ہے لیکن فرانس میں ایک آرٹسٹ مرغی کے انڈوں پر بیٹھ گیا ہے ،اور اس کا کہنا ہے کہ انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھےگا جب تک ان میں سے مرغی کے بچے نہ نکل آئیں۔
تفصیل کے مطابق 44 سالہ ابراہم پیرس کے میوزیم میں ایک شیشے کے چھوٹے سے کمرے میں خاص قسم کے میز پر رکھے انڈوں پر بیٹھا ہے۔ابراہم 24 گھنٹوں میں صرف آدھے گھنٹے کے لیے آرام کی غرض سے ان انڈوں سےاٹھتاہے جب کہ ابراہم کا خیال ہے کہ 3 سے 4 ہفتوں میں انڈوں سے چوزے نکل آئیں گے۔

مزیدخبریں