پی ایس او نے ملک بھر میں فیول کی بلاتعطل فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کررکھے ہیں

09:36 PM, 31 Mar, 2017

کراچی:  پاکستان کی صفِ اول کی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل نے آگاہ کیا ہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر سطح پر صوبائی ٹیکس اداروں کی جانب سے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے۔اگرچہ یہ احتجاج پی ایس او کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی کمپنی کا اس مسئلے سے بلواسطہ تعلق ہے، پی ایس او کی سپلائی چین اس تمام صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

کمپنی ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے ۔ پی ایس او نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کمپنی ہر قسم کے حالات میں ملکی توانائی اور فیول کی ضروریات سے عہدہ برا ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

مزیدخبریں