لاہور: قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے اپنے پہلے دو ٹی 20 میچز میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نیا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔اپنے پہلے دو ڈیبیو میچز میں21 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں اور دونوں میچوں میں مین آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹد کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کیخؒاف اپنے ڈیبیو کو یادگار تو بنایا ہی تھا لیکن اپنے دوسرے میچ میں بھی انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ پہلے انٹرنیشنل مقابلے میں محض 7 رنز دے کر 3 شکار کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا اور پھر دوسرے ٹی 20 میچ میں محض 14 رنز کے عوض 4 شکار کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جس کے ساتھ ہی وہ پہلے دو میچز میں مرد میدان قرار پانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ شاداب خان سے قبل سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا اور مایہ سپنر اجنتھا مینڈس یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں