فیس بک پر دوستی 9ویں کلاس کی طالبہ فورٹ عباس پہنچ گئی، پولیس نے بازیاب کرواکر گھر پہنچادیا

05:17 PM, 31 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

ڈسکہ: فیس بک پر دوستی  9ویں کلاس کی طالبہ کو فورٹ عباس  لے  گئی، سٹی پولیس نے بازیاب کرواکر گھر پہنچادیا۔

تھانہ سٹی کے علاقہ سوہاوہ  کی نہم کلاس کی طالبہ13سالہ سخاوتہ کے والدین نے 21مارچ 2017ء کوتھانہ سٹی میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا کہ ان کی بیٹی کو ملزم سرمد طارق وغیرہ اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کا موبائل ڈیٹا اور فیس بک چیک کی تو معلوم ہوا کہ نویں کلاس کی طالبہ کی فیس بک پر سرمد طارق سکنہ فورٹ عباس کیساتھ دوستی تھی اور دونوں نے گھر سے بھاگ کر نکاح کرلیاتھا اور وہ فورٹ عباس میں رہائش پذیر تھے۔

گزشتہ روز سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فورٹ عباس جاکر فیس بک پر دوستی کے بعد اغواہونیوالی لڑکی کو ملزم سرمد طارق کے گھر سے بازیاب کروا کرکے اس کے والد محمد طارق کو گرفتارکرکے ڈسکہ لے آئے اور طالبہ کو قانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں