واشنگٹن : امریکی ریاست میسا چیوسٹس کی ایک کمپنی نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو دیکھنے میں تو روبوٹ ہے لیکن حرکتیں کسی تربیت یافتہ گھوڑے کی طرح کرتا ہے۔
ریس میں دوڑنے والے گھوڑوں کی طرح یہ روبوٹ بھی اپنی اگلی دوٹانگیں ہوا میں لہراسکتا ہے جمپ لگا سکتا ہے اور اپنے پہیوں پر توازن برقرار رکھنے کی بھی خوبی رکھتا ہے۔ روبوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو انجینئرز نے خوب داد پائی۔