ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اڑورہ ذاتی اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں ایک ساتھ چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ گئے۔
بالی ووڈ اداکار اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جھگڑے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور دونوں نے طلاق کا فیصلہ بھی کر لیا ہے .
اس کے باوجود دونوں بہت سی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور اس بار بھی دونوں اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے اور سلو میاں کی بہن ارپتا خان کے بیٹے آہل کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں