ویتنام: بچے کچھ بھی کریں سب کو بھاتے ہیں اور اگر ساتھ خوبصورت انداز بھی شامل ہو جائیں تو پھر کیا ہی بات ہے ایسا ہی ہوا ہے ویتنام میں جہاں بہار کے آتے ہی بچوں کے انداز بھی بدل گئے.
ویتنام میں جاری کڈز فیشن ویک میں چھوٹے بچوں نے ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔ویتنام کے شہر ہو چی من میں رنگا رنگ کڈز فیشن ویک سجایاگیا ، اس دوران بچوں نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے، ریمپ پر واک کی اور فیشن کے جلوے دکھائے ۔
پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر واک کرتے ننھے بچوں کو دیکھ کر حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔