ممبئی : مصری لڑکی کے وزن میں نمایاں کمی ، ڈاکٹروں نےجسم سے 75فیصد چربی ختم کر دی

12:53 PM, 31 Mar, 2017

ممبئی : دنیا کی وزنی ترین مصر ی لڑکی کے وزن میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے ۔بھارتی ڈاکٹر وں کا کہناہے کہ انہوں نے مصری لڑکی کے جسم سے 75فیصد چربی ختم کر ی دی ہے ۔

بھارتی ڈاکٹروں کا مزید کہناتھا کہ انہیں مریض کے وزن میں تیز ی کے ساتھ کمی کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے ۔کیونکہ وہ لڑکی کو کسی نئی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے ۔

مصری لڑکی نے بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ" اسے خؤشی ہے کہ اس کا کافی وزن کم ہو گیاہے مگر ابھی مزید کم ہو نا باقی ہے ۔ اور وہ میں امید کرتی ہوں کہ آئندہ چند دن تک اس میں بھی کمی واقع ہو گی "۔

مصری لڑکی کے وزن کم ہونا کے بعد بھی ابھی بستر پر ہی رہنا پڑ رہاہے ۔معمولات میں کوئی نمایاں تبدیلی تو نہیں آئی مگر مستبقل قریب میں وزن میں مزید کمی کی وجہ سے صحت میں بہتری ہو گی ۔

مزیدخبریں