واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی پارٹی کے ارکان کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ٹرمپ نے امریکی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ2018ء کے انتخابات میں ان بااثر ری پبلکن کو ووٹ نہ دیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہاکہ ری پبلکن پارٹی کے اندر بااثرگروپ کے خلاف لڑنا ہوگا۔یہ گروپ معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ٹرمپ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دو ہزار اٹھارہ کے کانگریس کے انتخابات میں ان ارکان کو ووٹ نہ دیکر ایوان سے باہر کریں۔
امریکی صدر نے اعلان کیا تھاکہ صحت سے متعلق ان کے بل کے حق میں ووٹ نہ دینے والے ارکان کانگریس کو آئندہ انتخابات میں اپنی سیٹیں چھوڑنا ہوگا۔وائٹ ہائوس کے ترجمان نے بھی دھمکی دی تھی کہ اوباما کیئر کے خلاف بل کے حق میں ووٹ نہ دینے والے ارکان کانگریس کو بھاری رقم چکانا ہوگی.