مری ایبٹ آباد ، مانسہرہ میں بارش، رات کو موسم سرد رہا ، سورج نکلتے ہی گرمی لوٹ آئی

11:32 AM, 31 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مری ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش نے رات کو موسم سرد کردیا۔ صبح سورج نکلتے ہی گرمی لوٹ آئی، میدانی علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا، پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والے بتاتے ہیں کہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں گرمی آج بھی ستم ڈھائے گی۔کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی فاٹا میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی ،،گوجرانوالہ اورفیصل آباد میں بھی رم جھم کا امکان ہے

مزیدخبریں