پودینے میں قدرتی طور پر ایسی مہک ہوتی ہے جس سے کھانے کی طرف رغبت بڑھ جاتی ہے ۔ جب آپ اپنی غذاؤں میں پودینہ شامل کرنے لگتے ہیں تو پھر اسے فراموش نہیں کرپاتے ۔ پودینہ ساری دنیا میں پایاجاتا ہے اور اس کی خوشبواور فائدوں کی بنا پر سب اسے رغبت سے اپنی غذاؤں میں شامل کرتے ہیں ۔ یہ سایہ دار جگہ پر پروان چڑھتا ہے ۔ یہ سدا بہار ہے ۔ چنانچہ قدیم یونانی اسے مہمان نواز پودا کہتے ہیں.
پودینے میں قدرتی طور پر ایسی مہک ہوتی ہے جس سے کھانے کی طرف رغبت بڑھ جاتی ہے ۔ جب آپ اپنی غذاؤں میں پودینہ شامل کرنے لگتے ہیں تو پھر اسے فراموش نہیں کرپاتے ۔
پودینہ ساری دنیا میں پایاجاتا ہے اور اس کی خوشبواور فائدوں کی بنا پر سب اسے رغبت سے اپنی غذاؤں میں شامل کرتے ہیں ۔ یہ سایہ دار جگہ پر پروان چڑھتا ہے ۔ یہ سدا بہار ہے ۔ چنانچہ قدیم یونانی اسے مہمان نواز پودا کہتے ہیں ۔ پرانے زمانے میں لوگ خشک پودینے کے سفوف سے دانت مانجھا کرتے تھے ، تاکہ وہ چمک دار ہوجائیں اس کے علاوہ وہ پیٹ کے درد سے نجات پانے کے لیے پودینہ کھا کر گرم پانی پی لیاکرتے تھے ۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پودینہ دوباتوں میں بے حدفائدہ مند ہے ۔ یہ دماغی اور جسمانی طور پر آپ کو متحرک رکھتا اور تقویت دیتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے کھا کر آپ چاق چوبندرہتے ہیں اور آپ کے اعصاب کو سکون پہنچتا ہے ۔ اگر آپ نے روغنی غذائیں کھائی ہیں تو بعد میں پودینہ کھانے سے وہ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ پودینہ زود ہضم ہے ۔
ٹھنڈ کے اثر سے اگر آپ کے اعصاب میں اینٹھن پیدا ہوجائے تو پودینہ کھاناچاہیے ۔ پودینے میں مانع تکسیداجزا (Antioxidants) پائے جاتے ہیں ۔ یہ سرطان کے اثرات کو بھی روکتا ہے ۔ پودینے کے عرق کو مینتھول (MENTHOL) کہتے ہیں ، جو بناؤ سنگار کی مصنوعات اور خاص طور پر کریمیں بنانے کے کام آتا ہے ۔ پودینے کے تیل کے مالش کرنے سے اعصابی سکون حاصل ہوتا ہے ۔ جہاں تک خوشبو حاصل کرنے کا تعلق ہے ، خشک کی نسبت تازہ پودینے کی پتیاں زیادہ خوشبودیتی ہیں ۔
پودینے کی خوشبودار پتیوں سے چٹنی بنتی ہے اور اسے سلاد، گرم سرد شربت اور آئس کریم میں بھی ڈالا جاتا ہے ۔ یوں تو پودینہ ساری دنیا میں کھایاجاتا ہے ، لیکن مشرق وسطیٰ ، برطانیہ اور امریکا میں اسے زیادہ کھایا جاتا ہے ۔ برطانیہ میں بھیڑ کے گوشت کے ساتھ پودینے کی جیلی کھائی جاتی ہے ۔ شام اور مشرق وسطیٰ میں لیموں کے شربت میں پودینہ ڈال کر پیا جاتا ہے ۔
ترکی اور لبنان میں بھی جب ٹھنڈے مشروبات بنائے جاتے ہیں تو ان میں پودینہ ڈالا جاتا ہے ۔ امریکی اسے منھ صاف رکھنے اور سانوں کو مہکانے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ یہ بہت سے ٹوٹھ پیسٹوں میں ڈالا جاتا ہے اور چیونگم بناتے وقت بھی اس کا عرق اس میں شامل کیاجاتا ہے ، تاکہ منھ سے خوشبو آئے ۔ اسے آئس کریم میں بھی ڈالا جاتا ہے ، جسے ” آئس کریم “ کہتے ہیں ۔
کھانوں میں پودینہ ڈالنے سے ان کی خوشبو اور ذائقے میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اسے حسب ضرورت سبزیوں میں بھی ڈالا جاتا ہے ۔ مقدار کا تعین غذا کی کمی یا زیادتی پرمنحصر ہے ۔