نیو یارک کی شہری پولیس میں پہلے پاکستانی کی بطور آفیسر بھرتی

نیو یارک کی شہری پولیس میں پہلے پاکستانی کی بطور آفیسر بھرتی

نیویارک:پاکستانی شہری  دنیا بھر میں اپنی قابلیت کی بنا پر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر ناصرف اپنے ملک کا بلکہ اپنے والدین کا نام بھی روشن کرتے ہیں ایسے ہی ایک مثال گزشتہ روز دیکھنے کو ملی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز ہے کہ علی جاوید نے نیویارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایمرجنسی سروس یونٹ میں بھرتی ہوکر تاریخ رقم کر دی۔

علی جاوید پہلے پاکستانی امریکی ہیں جو نیویارک سٹی پولیس کے ایمرجنسی یونٹ میں بھرتی ہوئے ہیں۔

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ مسلم آفیسرز سوسائٹی نے ٹویٹ کیا کہ علی جاوید نے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ ایمرجنسی سروس یونٹ میں شامل ہوکر تاریخ رقم کی ہے۔