سنکیانگ:خواتین کے برقع پہننے جبکہ مردوں کے داڑھی رکھنے پر پابندی عائد

09:11 AM, 31 Mar, 2017

بیجنگ:چینی حکومت صوبے سنکیانگ کے مسلمان مردوں کے داڑھی رکھنے اور خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اِس پابندی کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔چینی حکومت نے انتہا پسند عقائد کے فروغ اور انہیں پھیلانے کو بھی خلاف ضابطہ قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی حکومت نے اپنے شہریوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جن میں داڑھی رکھنے اور خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگا دی اس کے علاوہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر حکومتی پالیسیوں کے بارے میں پیش کیے جانے والے پروگرامز کو سننے یا دیکھنے سے انکار بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

چینی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے ضابطوں کے تحت بچوں کو نیشنل تعلیمی پروگرام سے دور رکھنے کی بھی ممانعت کر دی گئی ہے۔ ان حکومتی پابندیوں کا متن صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی ویب سائٹس پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں