لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے ۔انہوں نے اپنا استعفیٰ سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو بھجوا دیا۔
لاہور میں شہریار خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نئے چیئرمین کا تقرر نہیں ہو جاتا اپنے فرائض انجام دیتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ گورننگ بورڈ کے ارکان کی مدت بھی ختم ہونے جا رہی ہے ۔
اس صورتحال میں وزیر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دو نام بھجوائے جائیں گے جنہیں نئے گورننگ بورڈ میں پیش کر کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا.
تاہم شہر یار خان کے اچانک استعفی نے کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں ۔یہ تو آنے والا وقت ہی ہی بتائے گا کہ شہریار خان نے استعفی کیوں ؟ اورکس کو چیرمین کا عہدہ ملنے جا رہاہے ؟۔