اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تدفین جمعہ کو دوحہ میں کی جائے گی: سعودی میڈیا

07:46 PM, 31 Jul, 2024

دوحہ: حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور  تدفین  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں  کی جائے گی۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا ہے۔

 پاکستان نے ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ   کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی قرار دیدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہےہمیں سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل  سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔  پاکستان دہشت گردی  کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے۔ جس میں  ماورائے عدالت قتل شامل ہیں۔   ترجمان  نے  کہا کہ پاکستان ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے, ہم ان کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لئے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔

مزیدخبریں