پاکستان اسماعیل ہنیہ   کے قتل کی بھر پور مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ

04:30 PM, 31 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان نے ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ   کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی قرار دیدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہےہمیں سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل  سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔  پاکستان دہشت گردی  کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے۔ جس میں  ماورائے عدالت قتل شامل ہیں۔

ترجمان  دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کی شہادت پر کہا کہ پاکستان آج تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کی مذمت کرتا ہے, ہم ان کے اہل خانہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔


 ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے صدر   کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان کے نائب وزیر اعظم سمیت متعدد غیر ملکی شخصیات شریک تھیں, پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ اس کی تازہ ترین کارروائیاں پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں ایک خطرناک اضافہ ہے, اس سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مزیدخبریں