چیئرمین  ایف بی آر نے استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا

چیئرمین  ایف بی آر نے استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا

اسلام آباد: چیئرمین  ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے استعفیٰ  وزیراعظم کو ارسال کردیا ۔ 

چیئرمین ایف بی آر نے جلد ریٹائرمنٹ کی درخواست کر دی ۔امجد زبیر ٹوانہ نے چارج چھوڑنے کے لیے دو ہفتے کا نوٹس بھی دے دیا۔

زبیر امجد ٹوانہ نے حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کیلئے  وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا۔ چئیرمن ایف بی آر نے اعلی حکومتی عہدیدار کو ملاقات میں زبانی آگاہ بھی کیا۔

 چیئرمین ایف بی آر نے ملازمت سے فروری 2025 میں ریٹائر ہونا تھا۔ چیئرمین ایف بی آرنے خط میں اظہار  کیا کہ میں اپنے عہدے سے فارغ ،جلد ریٹائرمنٹ کا خواہاں ہوں ۔ 

خیال رہے کہ وزیراعظم  شہبازشریف نے چند روز پہلے اجلاس میں  چیئرمین ایف بی آر پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں