پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان 

پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان 

اسلام آباد: کل سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان   ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے کمی متوقع ہے۔

ذرائع  کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ  ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی  کاامکان ہے۔ مٹی کا تیل 5روپے 84 پیسے تک فی لیٹر سستا  ہوسکتاہے، کل سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ 

وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا جس کے باعث  اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین آج کرے گا ، تاہم وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

مصنف کے بارے میں